۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام کاظم لو

حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست نے کہا: ولایت؛ اسلام کے بنیادی اصول اور اراکین میں سے ایک ہے۔ آج یہ رہبری و ولایت رہبر معظم کے ہاتھ میں ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد اس کے اصلی مالک حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے حوالے کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست حجت الاسلام رضا کاظم لو نے حوزہ علمیہ برادران و خواہران اور ادارۂ بسیج طلاب کی طرف سے "علمی و تخصصی غدیر" کے عنوان منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے عیدِ غدیرِ خم کی مناسبت سے ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی آیات اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے گراں بہا فرمودات اسلامی عقائد میں امامت کی عظمت و بلندی کے بیان کے ساتھ ساتھ اس چیز کو بخوبی واضح کرتے ہیں کہ عید غدیر سب سے بڑی اسلامی عید ہے۔

حجۃ الاسلام کاظم لو نے کہا: اس باعظمت دن کے اعمال کے بارے میں جو کچھ اسلامی روایات میں مذکور ہے وہ خدا کے نزدیک اور اسی کے تبعیت میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کے نزدیک اس اسلامی عید کی عظمت و اہمیت کی طرف اشارہ کرتا ہے کیونکہ اسی دن حقیقی سعادت کا راستہ بے راہ روی سے جدا ہوا اور ایمان کی روشن لکیر کو کفر اور دنیا پرستی کے اندھیروں سے جدا کر دیا گیا۔

صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست نے کہا: غدیر شیعوں اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے تمام حقیقی پیروکاروں کے لئے انتہائی مقدس نام ہے۔

انہوں نے کہا: بلاشبہ یوم غدیر کو زندہ رکھنا بہت اہمیت کا حامل ہے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام اس کے بارے میں اہتمام کیا کرتے تھے اور مسلمانوں اور شیعوں کو ہر سال اس دن کو زندہ رکھنے اور عید منانے کا حکم دیا کرتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .