۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کچوا غدیر

حوزہ / علماء کونسل کچورا اور کے وائی او کی طرف سے پہلی مرتبہ عید سعید غدیر کے دن سنت حسنہ پر عمل کرتے ہوئے کچورا تشریف لانے والے ملکی اور غیر ملکی سیاح کے لئے شربت اور مٹھایئوں کا اہتمام  کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء کونسل کچورا کے سابقہ صدر ڈاکٹر محمد لطیف مطہری نے کچورا کے نوجوانوں کے ساتھ ایک نشست کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ عید سعید غدیر کے دن کچورا آنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کرینگے اور ساتھ ساتھ سیاح حضرات کو آج کے اس عظیم جشن کی مناسبت سے شربت اور شرینی تقسیم کرینگے تاکہ ان کو بھی یہ معلوم ہو کہ اسلام میں عید غدیر کی کیا اہمیت ہے۔

علماء کونسل کچورا کی طرف سے ڈاکٹر محمد لطیف مطہری، شیخ الیاس،مولانا صادق علی اور کے وائی او کے تمام برادران نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .