۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عید غدیر

حوزہ/ اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کا دن ہے اور یہ عید خدا تعالیٰ اور آل محمد(ص) کی عظیم ترین عیدوں میں سے ہے، ہر پیغمبر نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی شان و عظمت کا قائل رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو،اعظم گڑھ/ عید غدیر ان دنوں میں سے ایک ہے جو خدائے تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللّہ علیہ آلہ وسلم اور ان کی آل علیہم السلام کیلئے عظیم ترین عیدوں میں سے ہے، ہر پیغمبر نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی شان و عظمت کا قائل رہا ہے۔ آسمان میں اس عید کا نام ’’روز عہد معہود‘‘ ہے اور زمین میں اس کانام ’’میثاق ماخوذ و جمع مشہور‘‘ ہے۔ ایک روایت کے مطابق امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ’’ جمعہ، عید الفطر اور عید قربان کے علاوہ بھی مسلمانوں کیلئے کوئی عید ہے؟ حضرت نے فرمایا: ہاں ان کے علاوہ بھی ایک عید ہے اور وہ بڑی عزت و شرافت کی حامل ہے۔ عرض کیا گیا وہ کونسی عید ہے؟ آپ علیہ السلام نے فرمایا وہ دن کہ جس میں حضرت رسول اعظم صلی اللّہ علیہ آلہ وسلم نے امیرالمؤمنین علیہ السلام کا تعارف اپنے خلیفہ کے طور پر کرایا ،آپ نے فرمایا کہ جس کا میں مولا ہوں علی اس کے مولا ہیں اور یہ اٹھارویں ذی الحجہ کا دن اور روز عید غدیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ابن حسن املوی واعظ نے جشن غدیر کے پر مسرت موقع پر اپنے ایک خطاب کےدوران کیا۔

مولانا نے مزید کہا کہ اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کا دن ہے اور یہ عید خدا تعالیٰ اور آل محمد(ص) کی عظیم ترین عیدوں میں سے ہے، ہر پیغمبر نے اس دن عید منائی اور ہر نبی اس دن کی شان و عظمت کا قائل رہا ہے۔

اس موقع پر املو مبارکپور و اطراف کے علاقوں میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عقیدت و احترام کے ساتھ عید غدیر منائی گئی۔املو بازار میں واقع شبیہ روضہ امام حسین علیہ السلام میں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی بڑے پیمانہ پر نذر مولا اور جشن کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ ماسٹر شجاعت املوی نے تمام شرکاء کا پر خلوص شکریہ ادا کیا۔

ابوذر رضا،پیکر رضا،آرزو عباس شیرو،امام علی،محمد نقیب،امام رضا،غازی عباس،تہذیب المصطفے،پرویز عباس وغیرہ نے کافی محنت سے پروگرام کا اہتمام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .