۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جشن کرگل

حوزہ/ عید سعید غدیر خم کے پر مسرت اور مبارک دن کے مناسبت سے کرگل کے صدر مقام پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم تکمیل دین, یوم ولایت, عید الله اکبر, عید سعید غدیر خم کے پر مسرت اور مبارک دن کے مناسبت سے کرگل کے صدر مقام پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے علمائے کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ نجف اشرف عراق , قم مقدس اور مشہد مقدس ایران سے ماہ محرم کے مجالس کیلئے تشریف لائے مبلغین جن میں کرگل کے مختلف علاقوں کے علمائے کرام شامل ہیں اس محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی-

جشن عید سعید غدیر کی اس عظیم الشان محفل کا آغاز انصار علی مہدوی طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل نے تلاوت کلام پاک سے کی, جشن عید غدیر خم کی اس محفل میں صدارت کے فرائض متولی جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سابقہ مرکزی امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ شیخ محمد حسین مفید نے انجام دی, اس موقع پر انصار المہدی جوانان اثنا عشریہ نے حوزہ علمیہ اثنا عشریہ اور احاطہ حوزہ علمیہ کو دلہن کی طرح سجایا تھا۔

یوم تکمیل دین کے موقع پر مقررین نے واقعہ غدیر خُم اور اہمیت غدیر اور اعلان ولایت کے بارے میں مومنین کو تفصیلی جانکاری دی اور اپنے آنے والی نسلوں تک غدیر خُم کی اہمیت , یوم تکمیل دین اور یوم ولایت کے دن خوشیاں منانے, مقصد غدیر اور صحیح معنوں میں غدیری بنے اور پیغامِ غدیر پہنچانے کی اپیل کی, جن مقررین نے اس مبارک موقع پر مومنین سے خطاب کیا ان میں محمد حسن ہندرمانی, حجۃ الاسلام حجۃ الاسلام شیخ احمد, حجۃ الاسلام شیخ حسن حافظی, حجۃ الاسلام شیخ مہدی ایمانی, حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم عادلی, حجۃ الاسلام شیخ محمد رضا بابائی, حجۃ الاسلام شیخ محمد کاظم علم الہدای اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین مفید کے نام قابل ذکر ہیں-

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین مفید نے اپنے صدارتی خطاب میں غدیر کی اہمیت اور غدیر شناسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عید سعید غدیر خم ہی وہ دن جس میں مؤمن اور منافق کی پہچان ہوتی ہے اور ہمیں چاہئے کہ پیغام غدیر اور اہمیت غدیر ہمارے رہتی نسلوں تک پہنچائے اور اس میں سب سے بڑی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اولاد کو ولایت و امامت سے کیسے آشنا کرتے ہیں-

عید غدیر کے اس عظیم الشان جشن کے موقع پر ضلع کے نامور شعراء حضرات اور قصیدہ و منقبت خوانوں نے بلتی, اردو, شینا اور عربی زبانوں میں اپنے خوبصورت کلام اور بہترین آوازوں کے ذریعے سے جشن محفل کی رونق کو دوبالا کیا, جن شعراء اور منقبت و قصیدہ خوانوں نے اپنے کلام اور قصیدہ خوانی پیش کئے ان میں اردو اور بلتی زبان کے نامور شاعر اشرف ساگر, شینا اور اردو زبان کے نامور شاعر محمد یاسین انصاری, سکندر وزیر, سید یوسف شاہ, محمد مثیم, طلاب حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل, جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کے طالب علم اور دیگر نونہال بچوں کے نام قابل ذکر ہیں-

اس موقع پر ممبر و رکن جمعیت العلماء اثنا عشریہ حجۃ الاسلام شیخ محسن علی نے اپنے بہترین انداز بیاں کے ساتھ محفل میں نظامت کے فرائض انجام دیئے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .