۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
صوفی

حوزہ/ خانقاہ قادریہ، کربلا نگر، مغربی بنگال میں عید غدیر کے موقع پر ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 18 جولائی 2022 بروز دوشنبہ خانقاہ قادریہ، کربلا نگر، ملوک، بولپور، بیر بھوم، مغربی بنگال، ہندوستان میں عید غدیر، اعلان ولایت مولا علی علیہ السلام کے موقع پر ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا۔

اس عظیم الشان محفل میں امور اہلسنت میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی علی زادہ موسوی مہمان خصوصی کے عنوان سے شریک تھے، نیز صدر تقریب مذاہب حجۃ الاسلام والمسلمین سید صادق الحسینی، مولانا سعود صدیقی فرفرہ شریف، یوگی پرتیک مجومدار سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف انڈیا اور ہندو مذہبی رہنما، اور حسن نقوی اس پروگرام کے نہایت اہم اور دیگر قابل ذکر مہمان تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی علی زادہ موسوی نے عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولایت علی کا ہدف تمام عالم انسانیت کے لئے خدمت کرنا ہے اور اسی خدمت کے لئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے روز غدیر امام علی علیہ السلام کو اپنا جانشین بنایا، اگر ولایت علی کو صحیح طریقے سے لوگوں کے لیے بیان کیا جائے تو پوری انسانیت کو اس ولایت سے فایدہ پہنچ سکتا ہے۔

اس عظیم جشن میں پیرزادہ سید اویس علی القادری نے مولا علی علیہ السلام کی شان میں خراج عقیدت پیش کی۔

اس پروگرام کا انعقاد پیر طریقت الحاج حضرت سید شاہ ارشاد علی القادری صدر تنظیم قادری حسنینی خانقاہ قادریہ کربلا نگر میں کیا گیا۔

اس پروگرام میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے صوفی سلسلۂ قادریہ سے تعلق رکھنے والے سنی حنفی مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .