حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍غدیر اس عدیم النظیر مفکر کی تاجپوشی کا دن ہےجس کی حیرتناک شخصیت اس قلزم کائنات میں ایک ایسا منارۂ نور و شعور ہے جس کی تابانیاں حیات انسانی کے تمام فکری سفینوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے، غدیر کا تصور نغمۂ بہار اور تفکر صبح کوہسار ہے، غدیر امامت کی تابانیوں کا لافانی دن ہے، غدیر دین کے عروج اور اقیانوس ولایت میں تاریخ نبوت کے تموج کا نام بھی ہے۔
اس عظیم دن کی یاد گار منانے کےلئے درج ذیل پروگرام کے تحت ایک عظیم الشان محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام برادران ایمانی سے جام ولائے غدیر نوش فرمانے کی گزارش ہے۔
___مصرعہ طرح:__
1۔ ہوا ہے خم میں اعلان ولایت (غیر مردّف)
2۔ عروج پر ہے کوئی آفتاب صحرا میں
___نظامت:_____
جناب مولانا حیدر جعفری صاحب
___خطابت:____
عالیجناب مولانا سید قیصر عباس رضوی صاحب قبلہ
___بتاریخ:_____
۱۷؍ذی الحجہ ١٤٤٣ھ بعد از نماز مغربین ٩ بجے شب
____بمقام:_____
حسینیہ امام صادق علیہ السلام نزد بیت امام خمینی، میدان روح اللہ، قم، ایران
____نوٹ:____
1۔ مومنین سے بروقت تشریف لانے کی گزارش ہے۔
2۔ محفل 3حصوں میں کی جائے گی: ١: غیر طرحی۔ ٢:خطابت۔ ٣:طرحی۔
3۔ انشاءاللہ امسال طرحی کلام پیش کرنے والے شعراء حضرات کی خدمت میں غدیری تحفہ پیش کیا جائے گا۔
4۔ خطابت سے پہلے پہلے حاضرین کے درمیان زیارت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے لئے قرعہ اندازی کا رقعہ تقسیم کیا جائے گا۔
5۔ سامعین میں سے ٣/ افراد کا انتخاب بقید قرعہ کیا جائے گا۔
6۔ اور طرحی کلام پیش کرنے والے شعراء میں سے ١/ شاعر کا انتخاب بقید قرعہ کیا جائے گا۔
7۔ اور ساتھ ہی عیدی (ہدیہ عید غدیر) کے لئے حاضرین میں سے چند نفر کا انتخاب بقید قرعہ کیا جائے گا۔
8۔ محفل کے اختتام پر نتائج کا اعلان ہوگا۔
___منتظر قدوم:__
انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام
طلاب جامعہ امام امیر المؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس، ممبئی(مقیم ایران)

حوزہ؍طلاب جامعۃ الامام امیر المؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس، ممبئی(مقیم ایران)کی جانب سے منعقد سرزمین قم المقدسہ ایران کے اس قدیمی طرحی محفل مقاصدہ میں علماء و افاضل قم نذرانۂ عقیدت ولایت پیش فرمائیں گے۔
-
شام مدحت نے اودھ کی شام میں چار چاند لگائے
حوزہ/ ہادئ امت امام علی نقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر شہر علم و ادب لکھنؤ میں گذشتہ شب عظیم الشان طرحی جشن مسرت بعنوان شام مدحت…
-
عید غدیر، شیعیان حیدر کرار اور مسلمہ کی لئے تجدید بیعت کا دن
حوزہ/ عید غدیر شیعیان حیدر کرار علیہ السلام اور امت مسلمہ کی سب سے بڑی عید ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ یہ ہر اس شخص کے لیے عید کا دن ہے۔
-
عید غدیر کے جشن اور تقریبات کے عوامی تشخص کو برقرار رکھا جائے؛ متولی حرم رضوی کا بیان
حوزہ/ حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متولی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید غدیر کے جشن اور تقریبات کے عوامی تشخص کو برقرار رکھا جائے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
ہمارے معاشرہ میں غدیر عدم توجہ کا شکار ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے غدیر کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا: اگر واقعۂ غدیر نہ ہوتا تو نیمۂ شعبان…
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
انبیاء کی تمام کوششوں اور زحمات کا نتیجہ "غدیر" ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: عید غدیر کے لیے عیدِ قربان سے ہی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے اور "ایامِ غدیری" کو معاشرے میں رسمیت…
-
غدیر؛ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کا باعث ہے، حجۃ الاسلام مروی
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے برطانوی ایجنسیوں کی ایماء پر کام کرنے والے نام نہاد شیعوں کی سازشوں کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا نام…
-
امام علی رضا (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرم رضوی میں محافل و جشن کا انعقاد
حوزہ/ امامت و ولایت کے آٹھویں تاجدار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں مختلف پروگراموں اور تقریبات کا انعقاد کیا…
-
-
عید غدیر مئومنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن؛ حجۃ الاسلام آغا سید حسن
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ عید غدیر مئومنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے اور یہی عید سعید تکمیل دین اور اتمام نعمات کا بھی دن ہے۔
-
عید غدیر کی مناسبت سے کرگل میں عظیم الشان جلوس برآمد
حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہفتہ ولایت و غدیر کی مناسبت سے ایک جلوس برآمد ہوا جسمیں ضلع بھر کے 60 دارالقرآن کے 2500 بچوں نے شرکت کی۔
-
ولایت علی (ع) کا اصل ہدف انسانیت کی خدمت ہے؛ حجۃ الاسلام سید مہدی علی زادہ موسوی
حوزہ/ خانقاہ قادریہ، کربلا نگر، مغربی بنگال میں عید غدیر کے موقع پر ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد ہوا۔
آپ کا تبصرہ