حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ گیلان کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین قاسم علی پور نے گزشتہ شب حوزہ علمیہ گیلان کی جانب سے مدرسہ امیر المومنین علی علیہ السلام رشت میں منعقدہ ایک عظیم الشان "جشن عیدِ امامت و ولایتِ غدیر" میں خطاب کے دوران اس دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا: تاریخ بعثتِ انبیاء، غدیر، عاشورا اور مکتبِ انتظار کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر غدیر کو اہمیت دی جاتی تو واقعۂ عاشورہ رونما نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا: مکتبِ انتظار نئی اسلامی تہذیب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ رہبر معظمِ انقلابِ اسلامی کے نئی اسلامی تہذیب کے لئے ذکر کردہ پانچ مراحل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ عید غدیر کو شایان شان طریقے سے منایا جائے اور لوگوں کے لیے غدیر کی اچھے اور صحیح طریقے سے تبلیغ و تبیین کی جائے۔
واضح رہے کہ اس تقریب کے آخر میں نئے شادی شدہ 14 جوڑوں میں تحائف کی تقسیم کے ساتھ ساتھ "علامہ حلی فیسٹیول" میں مقالہ نویسی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے تالشی نوجوان طالب علم اور محقق سید محمد صالح جلالی کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔