حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر اور موجودہ دور میں نظریاتی جنگ جیسے موضوعات سے واقفیت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکز مدیریت حوزہ علمیہ سیستان و بلوچستان کے تعاون سے ایران کے شہر زاہدان میں واقع مدرسہ امام صادق علیہ السلام میں "جہاد تبیین اور دشمن کی مشترکہ جنگ سے مقابلہ" کے عنوان پر آج ایک نشست منعقد ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر احمد نظارتی زادہ نے اس نشست میں خطاب کرتے ہوئے نظریاتی جنگ کے مختلف مسائل اور دشمن کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے اور اسے بے اثر کرنے میں جہادِ تبیین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے جہادِ تبیین کی انجام دہی کو معاشرے کے تمام افراد کا فریضہ قرار دیا اور کہا: ہر جنگ کے لیے مطلوبہ وسائل اور اوزار کی ضرورت ہوتی ہے اور علمی اور نظریاتی جنگ کا ہتھیار اور دشمن کے دنیاوی میڈیا پر اختیار سے مقابلہ کا بہترین اسلحہ "جہادِ تبیین" ہے۔