۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مجلس

حوزہ/ سید مقاومت شیر نیستان آل محمدؐایک حسن نصراللہ کو مارنے کے لئے ۱۰ٹن کا امریکی ساخت کا بم گرانے کا کیا مطلب۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل اور لبنان و فلسطین کی جنگ کمینگی اور شرافت کی جنگ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو مبارکپور،اعظم گڑھ/حق اور باطل کی جنگ میں ہمیشہ اہل باطل نے منافقت،معاہدہ شکنی ، مکر و فریب اور دھوکے،کمینگی کا سہارا لیا اور اہل حق نے ہمیشہ شجاعت و بہادری، شرافت انسانی اور معاہدہ کی پاسداری ،جنگی اصولوں کی پابندی، کا مظاہرہ کیا ۔ تاریخ گواہ ہے کہ جنگ کے دوران دھوکے بازی کا حربہ سب سے پہلے جنگ احد میں استعمال کیا گیا ۔جنگ احد میں ہند ہ بنت عتبہ نے وحشی نامی ایک غلام کو حضرت محمدؐ، حضرت علیؑ یا حمزۃ بن عبدالمطلب میں سے کسی ایک کو قتل کرنے پر مامور کیا۔ وحشی نے دھوکے سے حضرت حمزہ کو شہید کر دیا۔حضرت حمزہ اسلام میں سب سے پہلے ’’سید الشہداء ‘‘کا لقب پانے والے ہیں جن کو جاسوسی،سازش اور مکر وفریب کے ذریعہ شہید کیا گیا جس کی پوری پلاننگ اورٹریننگ ہندہ نے تیار کی تھی ۔حضرت حمزہ کی شہادت پر دو طرح کےعوامی تاثرات کھل کر سامنے آئے ایک تو یہ کہ مدینہ ماتم کدہ بن گیا تھا دوسری طرف کفار نے بے پناہ خوشیاں منائی تھیں۔

شیر نیستان آل محمد ؐ سید مقاومت سید حسن نصراللہ رضوان کو دھوکے سے شہید کیا گیا: مولانا کاظم مہدی عروج جونپوری

پھر مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو حالت نماز میں سرپر زہر آلود تلوار سے ضربت لگا کر شہید کیا گیا۔’’قطام‘‘نامی ایک عورت نے عبد الرحمان ابن ملجم کو قتل ِ علی ؑ کے لئے سازش رچی تھی جس کے نتیجہ میں مسجد کوفہ کے اندر دھوکے سے علیؑ کو شہید کیاگیا۔ورنہ علیؑ کو قتل کرنے کی کسی میں ہمت و طاقت نہیں تھی۔

افسوس سید مقاومت حجۃ الاسلام والمسلمین حضرت حسن نصراللہ کو بھی ظالم و جابر اسرائیلی حکومت نے منافقت، جاسوسی اور دھوکے سے شہید کردیا۔ سونچئے عزم و ہمت کے ہمالیہ سید مقاومت شیر نیستان آل محمدؐایک حسن نصراللہ کو مارنے کے لئے ۱۰ٹن کا امریکی ساخت کا بم گرانے کا کیا مطلب۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل اور لبنان و فلسطین کی جنگ کمینگی اور شرافت کی جنگ ہے۔

ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب ڈاکٹر مولانا سید کاظم مہدی عروج جونپوری نے بتاریخ ۲۹؍ستمبر براز اتوار بوقت ۸؍بجے شب عزاخانہ زہرا املو مبارکپور میں امامیہ فیڈریشن املو کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید مقاومت شہید حسن نصراللہ رضوان اللہ تعالیٰ کے ایصال ثواب کی غرض سے منعقدہ مجلس عزاء کو خطاب کے دوران کیا ۔

شیر نیستان آل محمد ؐ سید مقاومت سید حسن نصراللہ رضوان کو دھوکے سے شہید کیا گیا: مولانا کاظم مہدی عروج جونپوری

مولانا نے مزید کہا کہجنگ کربلا کی تاریخ کا مطالعہ کرنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین ؑ اور حضرت عباس علمبردار کو بلکہ ہر حسینی سپاہی کو بھی معاہدہ شکنی اور دھوکے سے شہید کیا گیا تھا۔آخر میں مولانا نے حضرت امام حسین ؑ کے مصائب بیان کئے جسے سن کر سامعین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

پروگرام کا آغاز سوز خوانی سے ہوا ۔اس کے بعد سرفراز حسین املوی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔آخر میں انجمن حینیہ ،انجمن جوانان حسینی،انجمن امامیہ کے ممبران نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔

اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مولانا شمیم حیدر ناصری پرنسپل مدرسہ امامیہ املو ،مولاما محمد مہدی قمی املوی،مولانا قائم رضا مبارکپوری ،محمد قاسم جوادی ،الحاج ماسٹر ساغر حسینی سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

شیر نیستان آل محمد ؐ سید مقاومت سید حسن نصراللہ رضوان کو دھوکے سے شہید کیا گیا: مولانا کاظم مہدی عروج جونپوری

اس مجلس غم کے موقع پر حاضرین مجلس میں ایران ،لبنان اور غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کاانسانی جذبہ اورامریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف شدید نفرت و غم و غصہ پایا جارہا تھا۔

واضح ہو کہ شہیدحسن نصراللہ رضوان اللہ تعالیٰ کی دردناک شہادت پر شیعہ سماج میں پانچ روز کا سوگ منایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں دینی مدرسوں،ماتمی انجمنوں ،مذہبی اداروں کی جانب سے مجالس ترحیم برائے ترویح روح پر فتوح شہید مقاومت حسن نصراللہ کا بلند پیمانہ پر انعقاد کیا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .