بدھ 30 اپریل 2025 - 11:49
ولی فقیہ معاشرے کے ہر فرد کی عزت و کرامت کا خیال رکھتا ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نے کہا: ولی فقیہ معاشرے کے ہر فرد کی عزت و کرامت  کی حفاظت کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ معاشرہ اہم مواقع پر درست تشخیص کی قوت حاصل کرے۔ حقیقی شیعہ بھی امام کی اطاعت میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی طرح ہے جو اپنے امام کی نصرت کے لیے امام رضا علیہ السلام کی طرف روانہ ہوئی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شب ولادت کے موقع پر حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں منعقدہ محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ولایت، ولایتمداری اور امام پر ایمان، صدر اسلام میں اجنبی مفاہیم نہیں تھے۔ لوگوں کو امامت سے عمومی طور پر کوئی مسئلہ نہ تھا، مسئلہ یہ تھا کہ وہ ہر کسی کی ولایت اور امامت قبول کر لیتے تھے۔

انہوں نے کہا: جتنا اولیائے الٰہی نے کوشش کی کہ لوگوں کو بے جا ولایت پذیری سے دور کریں، کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ لوگوں میں امام اور ولی کی شناخت کے لیے ضروری بصیرت اور فہم موجود نہ تھا۔

حجت الاسلام پناہیان نے مزید کہا: صدر اسلام کے معاشرے میں لوگ امیر المومنین علی علیہ السلام کی فضیلتوں اور ان کی وصایت پر شک نہیں کرتے تھے۔ ان کا مسئلہ اطاعتِ ولایت سے انکار نہیں تھا بلکہ یہ تھا کہ وہ یزید جیسے پست انسان کی ولایت کو بھی قبول کرنے پر آمادہ ہو جاتے تھے۔

حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: صدر اسلام کے لوگ واقعہ غدیر کو بخوبی جانتے تھے، یہ واقعہ نسل در نسل منتقل ہوا اور اکثر لوگ اس کے بارے میں باخبر تھے۔ ان کا مسئلہ امامت و ولایت کے اثبات یا اس کے اصول سے انکار کا نہیں تھا بلکہ وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کے ذریعہ معاشرے کی امامت و رہبری کے طریقہ کار سے اختلاف رکھتے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha