۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملبورن آسٹریلیا

حوزہ/ امام جمعہ میلبرن نے کہا: انبیاء کی بعثت کا مقصد اخلاق، اور اخلاق کی اعلی قدروں کو مکمل کرنا تھا، ہم سب یہاں مبلغ اسلام ہیں، معاشرے سے بے حیائی و بے غیرتی کا خاتمہ صرف اچھے اخلاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ‎آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پہلی رمضان المبارک سے ہی امام بارگاہ میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت جاری ہے۔

یہاں بھی دنیا کےبعض ممالک کی طرح جمعہ ۲۴مارچ ۲۰۲۳ کو رمضان کا آغاز ہوگیا ہے، امام بارگاہ قائم میں روزانہ دعاء سحر کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہورہا ہے، فجر کی جماعت میں مومنین و مومنات کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ماہ رمضان بہار عبادت و اطاعت شہر میلبرن میں خیمہ زن ہو گیا ہے۔

روزانہ نماز مغربین اس کے بعد افطار ، قرآن خوانی و دعاء افتتاح کی تلاوت کے بعد روزانہ امام جمعه ميلبورن و صدر شيعه علماء كونسل آسٹریلیا حجۃ الاسلام مولانا سيد ابو القاسم رضوي فضائل رمضان المبارک قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرما رہے ہیں۔

ان پروگراموں میں خصوصی طور پر جوان حضرات کی تعداد میں شریک ہورہے ہیں، بعد درس ہفتہ کے دن سوال جواب کی کامیاب نشست رہی، جن میں خصوصی طور پر احکام روزہ بیان ہوا۔

مولانا نے تاکید کی اس ایک ماہ نفس کی تربیت کر کے اپنے آپ کو اخلاق حسنہ سے مزین کرنا ہی اصل ہدف ہے، اور انبیاء کی بعثت کا مقصد اخلاق، اور اخلاق کی اعلی قدروں کو مکمل کرنا تھا، ہم سب یہاں مبلغ اسلام ہیں معاشرے سے بے حیائی و بے غیرتی کا خاتمہ صرف اچھے اخلاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .