۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام مولانا سید ابو القاسم رضوى کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات:

حوزہ/ مرجع عالی قدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء کا فریضہ ہے کہ وہ اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کریں تاکہ لوگ اسلام کی طرف راغب ہوں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا اور نيوزي لینڈ میں مرجع آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے وکیل حجت الاسلام مولانا سید ابو القاسم رضوی نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ اسلام ہمارا دین ہے۔ اس لیے اس کا سیکھنا ہم سب پر واجب ہے۔مرجع عالی قدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء کا فریضہ ہے کہ وہ اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کریں تاکہ لوگ اسلام کی طرف راغب ہوں ۔

مزید برآں مرجع عالی قدر نے یہ بھی فرمایا تبلیغ کے موثر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ زبانی تبلیغ سے زیادہ عملی تبلیغ پیش کی جائے ۔

دوسری جانب حجت الاسلام مولانا سید ابو القاسم رضوی نے آسٹریلیا میں تبلیغ دین کے حوالے سے کی جانے والی خدمات کو مرجع عالی قدر کی محضر میں بیان کیا،جنکو آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔

آخر پر حجت الاسلام مولانا سید ابو القاسم رضوی نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .