۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدر برطانیہ امریکہ اور کراچی اسلام آباد  لاہور سے آئے ہوئے مومنین کے وفد سے فرمایا: زائر کے کردار میں مثبت تبدیلی زائر کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،برطانیہ امریکہ اور کراچی اسلام آباد  لاہور  سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ گناہ سے توبہ کرنےکا صحیح طریقہ یہ کہ انسان گناہ پر نادم ہو اور اس ندامت کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو آئیں اور پھر وہ خدا وند متعال سے معافی طلب کرے۔اور اگر کسی پر ظلم کیا ہے تو اس سے بھی معافی مانگے جس پر ظلم کیا ہے اور خدا سے بھی گناہ کی معافی طلب کرے۔

مزید برآں مرجع عالی قدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زائر کے کردار میں مثبت تبدیلی زائر کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے ۔

آخر پر قیمتی وقت دینے پر وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .