۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدر نے مومنین کو گناہوں کے آثار بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ گناہ انسان کے دل کو سیاہ کر دیتے ہیں جسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ  انسان کے اندر نیکی کرنے کی رغبت ختم ہو جاتی ہے اور گناہ کرنے کی رغبت باقی رہ جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان اور پاکستان سے آۓ ہوئے وفود نے آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے انکے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے مومنین کو گناہوں کے آثار بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ گناہ انسان کے دل کو سیاہ کر دیتے ہیں جسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان کے اندر نیکی کرنے کی رغبت ختم ہو جاتی ہے اور گناہ کرنے کی رغبت باقی رہ جاتی ہے۔

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے آپ کو گناہوں سے بچائے تاکہ وہ گناہوں کے آثار سے بچ سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .