حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابو القاسم رضوی صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا و امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ حرم شاہ چراغ میں سفیانیوں کا نمازیوں پر حملہ تکفیریوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری دنیا انسانیت کے دشمن تکفیریوں کے خلاف متحد ہو جائے اور انکے خلاف فوری عملی اقدام کی ضرورت ہے ہم اس حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں رب کریم شہداء کے درجات بلند کرے اور شہداء کے خانوادہ کو صبر جمیل عطا فر مائے دعا ہے اللہ رہبر معظم و تمام مراجع عظام کی قیادت میں حسینیوں کو یزیدیوں پر غلبہ و کامیابی عطا فر مائے۔آمین
انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے ایران کو بالکل کمزور نہیں کر سکتے ایران مزید مضبوط و مستحکم ہوگا البتہ جو لوگ شام اور عراق میں نا کام ہو چکے ہیں ایران میں داخل ہوئے ہیں گویا اب تکفیریوں کا نام و نشان دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے۔