۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ کراچی میں کالعدم ٹولے کی کانفرنس وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اس کانفرنس کے بانیان مجرم ہیں جن کے خلاف توہین اھل بیت اور توہین مذہب کے مقدمات قائم کئے جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کشمور/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنما میر فائق علی خان جکھرانی کے ہمراہ کندہ کوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند شر پسند عناصر کی جانب سے شیعہ مقدسات اور اذان کی توہین ناقابل برداشت ہے ایک کالعدم دہشت گرد گروہ کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ اختلاف اور انتشار پیدا کرنے کی سازش کا ریاستی اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ کراچی میں کالعدم ٹولے کی کانفرنس وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اس کانفرنس کے بانیان مجرم ہیں جن کے خلاف توہین اھل بیت اور توہین مذہب کے مقدمات قائم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء اور پوری قوم کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور استحکام کے لئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ تکفیری دہشت گردوں نے عوام پر حملے کئے پاک فوج پر حملے کئے اسکول اور عوامی مراکز بھی ان کے شر سے محفوظ نہ رہے ان شرپسندوں کے خلاف پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کیا جس کے باعث آج وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی فضا قائم ہے تکفیری ٹولے کو امن و اتحاد برداشت نہیں ہورہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بدنام زمانہ دھشتگرد تنظیم داعش کی حالیہ وال چاکنگ اور ایکٹوٹیز کا بھی نوٹس لیا جائے داعش کے سپوٹر لال مسجد کے بھگوڑے مفتی عبد العزیز اور مفتی طارق مسعود کی جانب سے نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کے قاتل یزید پلید کی حمایت میں بیان پر فی الفور توہین اھل بیت کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .