۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مفتی ابرار بخاری

حوزہ/ مفتی ابرار بخاری سوشل میڈیا پر حضرت ابو طالب کے شان اقدس کے دفاع میں تحریریں بھی قلمبند کرتے تھے۔ جوناصبی گروہ کو ناگوار گزرا اور گھناونی سازش میں قانون کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفتی ابرار بخاری نے کچھ عرصہ قبل سیدہ فاطمہ کی شان میں گستاخی کے مرتکب شخص اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی ۔ گستاخ اشرف جلالی کی گرفتاری کے مطالبہ کے بعد ناصبی گروہ متحرک ہوگیا تھا اور جعلی مقدمہ میں پھنسانے کی سازش رچائی ۔

ذرائع کے مطابق مفتی ابرار بخاری سوشل میڈیا پر حضرت ابو طالب کے شان اقدس کے دفاع میں تحریریں بھی قلمبند کرتے تھے۔ جوناصبی گروہ کو ناگوار گزرا اور گھناونی سازش میں قانون کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔

پاکستان میں متعدد افراد مذہبی اختلاف کی صورت میں جھوٹے مقدمات میں پھنسادیا جاتا ہے۔

مفتی ابرار بخاری نے موقف اختیار کیا ہے محبت اہلبیت جرم ہے تو میں یہ جرم کبھی ترک نہیں کروں گا ۔میرے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ۔میں نے اپنا معاملہ خدا کی عدالت میں رکھ دیا ہے مجھے امید ہے جلد انصاف ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .