۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ملعون عبدالرحمن سلفی

حوزہ/ مولوی عبدالرحمان سلفی کی گستاخی سے جہاں اہلبیت اطہار کی بے حرمتی کی گئی ہے، وہیں تمام شیعہ سنی مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔ ایف آئی آر میں استدعا کی گئی کہ ملزم مذکورہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آئمہ کرام کی شان میں گستاخی کا معاملہ، لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ میں مولوی عبدالرحمان عرف اذان سلفی ولد نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سید ابرار حسین رضوی کی مدعیت میں زیر دفعہ 295 اے تعزیرات پاکستان، 298 اے تعزیرات پاکستان اور 16 ایم پی او کے تحت درج کیا گیا۔

درخواستگزار سید ابرار حسین رضوی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ مولوی عبدالرحمان سلفی نے آئمہ اطہار کی شان میں گستاخی کی، اہلبیت اطہار علیہ السلام کی شان میں گستاخی تعزیزات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت قابل گرفت جرم ہے۔

مولوی عبدالرحمان سلفی کی گستاخی سے جہاں اہلبیت اطہار کی بے حرمتی کی گئی ہے، وہیں تمام شیعہ سنی مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔ ایف آئی آر میں استدعا کی گئی کہ ملزم مذکورہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ مولوی عبدالرحمان سلفی کا اصل نام اذان الہیٰ رحمان ہے، جو نزد مسجد حبیب ڈیفنس روڈ، محلہ جناح ٹاون سیالکوٹ کا رہائشی ہے۔ گذشتہ روز مولوی مذکور نے اپنے خطاب میں آئمہ اطہارؑ اور امام زمانہؑ کی والدہ محترمہ کی شان میں نازبیا الفاظ ادا کئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .