۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
گستاخ اہلبیت (ع) عبدالرحمان سلفی

حوزہ/ آئمہ اطہار کی شان میں گستاخی کرنیوالے ملعون عبدالرحمان سلفی کو پنجاب پولیس نے کھاریاں سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع  کے مطابق ملزم نے کھاریاں میں ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آئمہ اطہار کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالرحمان سلفی کو پنجاب پولیس نے کھاریاں سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے کھاریاں میں ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی لاہور منتقل کرکے تھانہ شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں سید ابرار شاہ زیدی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ ملزم نے ایک بیان میں آئمہ اطہار علیہ السلام اور والدہ گرامی حضرت امام زماںؑ نرجس خاتون کی شان اقدس میں بھی گستاخی کی تھی۔

ملعون کے اس اقدام کے بعد پاکستان میں شدید ردعمل پایا جا رہا ہے اور شیعہ سنی مشترکہ طور پر ملعون کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملعون کو کھاریاں سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آج مختلف شیعہ سنی جماعتوں کی جانب سے ملعون سلفی کی گرفتاری اور اسے کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ملک گیر یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .