۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں۔ محرم الحرام کے قریبی ایام میں اہل بیت اطہار ؑکی شان میں گستاخی امن و امان کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گستاخ ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی جلیل القدر ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے بدبخت عبد الرحمن سلفی کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھر پور احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔

جامعہ المنتظر میں علمائے کرام، آئمہ جمعہ و جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی مسالک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی عظمت کے قائل ہیں۔ محرم الحرام کے قریبی ایام میں اہل بیت اطہار ؑکی شان میں گستاخی امن و امان کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گستاخ ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام مسالک کے علماءاس گستاخی پر احتجاج کر کے اتحاد و یگانگت کے خلاف ہونے والی سازش کو ناکام بنائیں گے۔علامہ محمد افضل حیدری نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت گستاخی کے مرتکب ملعون شخص کو سخت سزا دے کر محبان رسول و آل رسول میں پائے جانے والے اضطراب کو ختم کرے ،ورنہ وسیع پیمانے پر عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .