۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
میں علم پاک کو شہید کرنے والے گستاخوں کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج

حوزہ/ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں علم پاک کیساتھ کی جانے والی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، ملتان اتظامیہ کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں، علم پاک کی گستاخی کرنیوالوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں علم پاک کی بے حرمتی کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف ملتان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیل کے مطابق، بستی برہان پور تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان میں لائسنسدار سید ارشاد حسین شاہ کے تھلا علم پر شرپسند تکفیریوں نے حملہ کیا اور علم مبارک کو آگ لگا دی، لائسنسدار کی طرف سے اطلاع ملنے پر فوراً ملتان کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا اور اس دل خراش واقعہ کی مذمت کے ساتھ ساتھ فوراً ایف آئی آر کا مطالبہ کیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے 295c کی ایف آئی آر دی ہے، جس پر ملتان پولیس نے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے متولی سید ارشاد حسین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اُنہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں علم پاک کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، ملتان اتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، علم پاک کی گستاخی کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .