۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
سید ناصرعباس شیرازی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ناصر شیرازی نے شیعہ سنی علماء و مشائخ کے ہمراہ فلسطینی سفیر سے ملاقات کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام کے ہمراہ فلسطین ایمبیسی کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد جواد رابی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پوری ملت اسلامیہ پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی سے الاہلی اسپتال میں شہید ہونے والے معصوم بچوں خواتین اور طبی عملے کی تعزیت کرتے ہیں ہمارے دل بہت رنجیدہ ہیں، فلسطین پر بھی جب غاصب ریاست نے حملے کئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمشہ میدان میں رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت بھی مجلس وحدت مسلمین فلسطینی مظلوم بھائیوں کے لئے میدان میں خاضر ہے۔ ملک بھر میں منظم انداز سے ریلیوں اور اجتماعات سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، ہم پاکستان سے اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے ساتھ مالی امداد کے لئے بھی تیار ہیں، جب تک فلسطینیوں کی اصل ریاست انہیں نہیں مل جاتی اور صہیونیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم تب تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،آخر میں فلسطینی سفیر کے ساتھ وفد کے تمام شرکاء کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا، اسرائیل کے خلاف سلوگن بھی لگائے گئے اور سب نے یاداشتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .