۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
جامعہ الکوثر اسلام آباد

حوزہ/ ارباب اختیار وطن عزیز کی سالمیت کے لئے ان تخریب کار عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات روبہ لائیں اور اس طرح پاکستان میں عبادت گاہوں اور عبادت گزاروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بر صغیر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ الکوثر اسلام آباد نے اپنے ایک اعلامیہ میں سانحہ پشاور کی شدید مذمت کی ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں بے گناہ محب وطن نمازیوں کو جس بیدردی کے ساتھ خون میں نہلایا گیا وہ فرقہ واریت پر مبنی اسی سوچ اور پروپیگنڈے کا نتیجہ ہے جسے وطن عزیز میں ایک طویل عرصے سے پھلنے پھولنے اور امت مسلمہ میں تفرقہ ڈالنے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ مکتب تشیع کی جانب سے بارہا نشاندہی کئے جانے کے باوجود ان تخریب کار عناصر کو لگام ڈالنے کی بجائے انہیں اپنے مذموم مقاصد آگے پڑھانے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں اور اس طرح نافقط اتحاد امت کو پارہ پارہ کرنے بلکہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں دینے والی شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش جاری ہے لہذا اب بھی وقت ہے کہ ارباب اختیار وطن عزیز کی سالمیت کے لئے ان تخریب کار عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات روبہ لائیں اور اس طرح پاکستان میں عبادت گاہوں اور عبادت گزاروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

سانحہ پشاور؛ شیعیان پاکستان کو دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش ہے، جامعہ الکوثر اسلام آباد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .