۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرگل میں احتجاج

حوزہ/ پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خودکش حملہ کی مذمت اور انہیں قرارا واقعی سزا کا مطالبہ کرنے کے لئے ایک احتتاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کرکے دلدوز دہشتگردانہ حملہ کے خلاف اپنی غم و غصہ کا اظہار کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرکار سیدالشہدا ابا عبداللہ الحسین (ع) کے ولادت باسعادت کے روز سانکو اور تے سورو میں انجمن صاحب الزمان (عج)کے زیر اہتمام روز میلاد نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مؤمنین و مؤمنات نے شرکت کی اور مقررین کی خطابت ،اور منقبت خوانوں کی طرف سے پیش کی گئی منظوم منقبت سے مستفید ہوئے ۔

تصویری جھلکیاں: پشاور پاکستان میں ہوئے خودش بم دھماکے کے خلاف کرگل میں احتجاجی مظاہرہ

سانکو میں جن مقررین نے خطاب فرمایا ان میں چیئرمین انجمن صاحب الزمان (عج)شیخ صادق بلاغی اور حجت الاسلام شیخ تقی محسنی کے نام قابل ذکر ہیں وہیں تے سورو میں مولانا الیاس اور سید جعفر رضوی مسئول امور مکاتب نے خطاب فرمایا ۔

سانکو میں پروگرام کے اختتام پر نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خودکش حملہ کی مذمت اور انہیں قرارا واقعی سزا کا مطالبہ کرنے کے لئے ایک احتتاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کرکے دلدوز دہشتگردانہ حملہ کے خلاف اپنی غم و غصہ کا اظہار کیا ۔

مظاہرین اس دوران ۔۔(حکومت پاکستان ،شرم کرو شرم کرو، حکومت پاکستان ہوش میں آؤ آؤ ، تم کتنے حسینی ماروگے یہ ساری قوم حسینی ہیں۔ ۔۔حسینیت زندہ باد ،یزیدیت مردہ باد،ھیھات من الذلہ ، ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا،شھید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے علاوہ امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد) کے فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔

یہ جلوس احتجاج مصلی مھدیہ کوثر سانکو سے برآمد ہوکر مین بازار سانکو سے گزرتے ہوئے امام خمینیؒ چوک سانکو پر مقررین کی تقاریر کے ساتھ اختتام ہوا ۔مقررین سانحہ پشاور اور اس نوعیت کے متعدد حملوں پر حکومت پاکستان کی مصلحت آمیز خاموشی پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کی اور بین اقوامی حقوق انسانی کے اداروں کو پاکستان کی حکومت پر اقلیتوں کی تحفظ کےلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

جلسے سے خطاب کیا ان میں جنرل سکریٹری عباس بہشتی ،سید عین الھدی حسینی اور چیئرمین انجمن صاحب الزمان (عج) نے خطاب کیا جبکہ عبدالہادی بلتی نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔آخر میں چئیرمن انجمن صاحب الزمان (عج)نے اعلان کیا کہ کل مورخہ 8 مارچ اسی طرح کا ایک اور احتجاجی جلوس تے سورو کے مرکز پر رکھا گیا ہے لہذا اس جلوس میں بھی شرکت فرماکر مظلومین کی حمایت اور ظالمین کے خلاف اپنی نفرت و بیزاری کا مظاہرہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .