۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جموں جشن امام حسین

حوزہ/ مولا حضرت امام حسین ؑ سے منفرد عشق و وابستگی کے جرم میں لا تعداد مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا گیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے، پشاور پاکستان میں خود کش حملے میں درجنوں نمازیوں کی شہادت کا سانحہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں ایک شاندر جشن ولادت کاانعقاد کیا گیا جس میں شاخہاے حوزہ جامعہ باب العلم کے سینکڑوں طلبا و طالبات کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔

جشن کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض توفیق حسین ملک نے انجام دئےآغا کے علاوہ جن معززین نے تقریب سعید سے خطاب کیا ان میں میرواعظ کشمیر کے نمائندہ مولانا عبدالرحمان شمس، حجت الاسلام سید محمد حسین گریند اور مولانا خورشید احمد قانون گوشامل ہیں ۔

مولانا نے حضرت امام حسین ؑ کی سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ شعبان المعظم نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ ،کربلا کی خاتون آہن حضرت زینب الکبریٰ ؑ ،سید الساجدین حضرت امام زین العابدین ؑ، علمدار کربلا حضرت ابا الفضل عباس ؑ اور حضرت علی اکبر ؑ کا ماہ ولادت ہے ان برگزیدہ شخصیات نے حق و انسانیت اور پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے تاریخ بشریت میں سب سے بڑے اور صبر آزما کردار و عمل کا مظاہرہ کیا اہلبیت نبوی ؐ ہر زمانے میں ستمگر اور باطل قوتوں کے لئے درد سر بنے رہے اہلبیت نبوی ؐ سے محبت و مودت بالخصوص مولا حضرت امام حسین ؑ سے منفرد عشق و وابستگی کے جرم میں لا تعداد مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا گیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے مزید کہا کہ پشاور پاکستان میں خود کش حملے میں درجنوں نمازیوں کی شہادت کا سانحہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیا ن شہید آغا سید مہدی کی برسی پر 10 مارچ 2022 برو ز جمعرات خصوصی تقریبات کا انعقاد امام باڑہ بڈگام سے متصل مسجد شریف میں کر رہی ہے جس میں شہید موصوف کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا جائے گا اور شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .