۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
یوم ضربت مولا علی ؑ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں شب خوانی اور مجلس عزاء

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ  ؑ کی سیرت کارناموں اور مسجد کوفہ میں شہادت کے واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم ضربت 19رمضان المبارک اور شب قدر کے سلسلے میں مرکزی امام باڑہ بڈگام میں شب خوانی اورمجلس عزاءمنعقد ہوئی اس مناسبت سے وادی کے طول وعرض میں بھی حسب عمل قدیم مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقدہ مجلس عزاءمیں مومنین کی خاصی تعداد نے شرکت کی جہاں مجلس عزاءکے ساتھ ساتھ شب قدر کے خصوصی اعمال انجام دئے گئے۔اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ ؑ کی سیرت کارناموں اور مسجد کوفہ میں شہادت کے واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آغا صاحب نے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ کی نصرت و حمایت اور اسلام کی دعوت و حفاظت میں مولا علی ؑ کا کردار این و بیان ہیں جس کے ساتھ کسی بھی شخص کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکتب فکر کے مسلمانوں کو مولا علی ؑ کی عظمت اور مقام و منزلت کا ایمان بھی ہے عقیدہ بھی ہے اور اعتراف بھی ہے اور سب جانتے ہیں کہ زمانے کی ستم ظریفیوں کی وجہ سے اس نفس قدسیہ کو تنہائی مظلومیت اور محرومیت کا سامنا کرنا پڑا مولا علی ؑ نے 25 سالہ گوشہ نشینی اختیار کی تاکہ امت مسلمہ میں کوئی انتشار واقع نہ ہوسکے جب امت مسلمہ کی پر زور خواہش اور مطالبے پر مولا علی ؑ منصب خلافت پر براجمان ہوئے تو مصلحتاً اسلام قبول کرنے والے اقتدار پرستوں نے انکے خلاف سازشیں شروع کی اور یہی سازشیں جنگ صفین اور جنگ نہروان پر منتج ہوئی بالآخر گروہ خوارج کے ایک شقی ترین درندہ عبدالرحمان ابن ملجم نے 19 ماہ رمضان المبارک کو روزہ اور سجدہ کی حالت میں مولا علی ؑ کے سر مبارک پر زہر آلود ضربت لگائی اور تین دن کے بعد مولا علی ؑ کی شہادت واقع ہوئی۔

آغا صاحب نے کہا کہ 19 رمضان المبارک سے لیکر 21ماہ رمضان المبارک وابستگان امامت و ولایت کے لئے روز عاشورا سے کم نہیں ان ایام حزن میں نہ صرف مصائب علی ؑ بیان کئے جائے بلکہ مومنین امامت و ولایت سے اپنی غیر متزلزل وابستگی اور ایمان و عقیدہ کو ہر قسم کے حالات میں زندہ اور تابندہ رکھنے کا تجدید عہد بھی دہرائیں۔

یاد رہے کہ 19ماہ رمضان المبارک کو بھی امام باڑہ بڈگام میں نماز ظہرین کے بعد یوم شہادت علی ؑ کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور آغا صاحب نے موقعہ کی مناسبت سے مجلس پڑھی۔ مجلس عزاءکا یہ سلسہ 21 ماہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .