۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
صدائے حوزہ "شمارہ ۲۲"

حوزہ/ صدائے حوزہ "شمارہ ۲۲" پی ڈی ایف فائل کی صورت میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اُردو زبان ادارے کی کوششوں سے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۲۲ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس اشاعت میں؛ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا یوم بعث کے مناسبت سے اہم خطاب؛ جسمیں آپ نے یوکرئن کی موجودہ صورتحال کو امریکی سیاست کا نتیجہ قرار دیا، ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب تنازعہ پر علمائے ہندوستان کا ردعمل، حسن نصراللہ کا اہم بیان "عبوری صہیونی حکومت زوال کے دہانے پر"، یمن کی تازہ صورت حال پر خصوصی رپورٹ و معروف خطیب اور شیعہ عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی سے حوزہ نیوز ایجنسی کی خصوصی گفتگو، ہندوستان میں شیعہ مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دینے پر مبنی فلم جاری و علمائے ہندوستان کا مذمتی پیغام اسی کے ساتھ ہی ولادت حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مناسبت سے خصوصی مضمون نیز برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ آپ کے پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • عباس MD 10:39 - 2022/03/06
    0 0
    ماشاء الله :)
  • احمد احسن IR 12:44 - 2022/03/06
    0 0
    احسنتم مراجع اور علماء کے اخبار سے با خبر رہنا بھت اہم ہے
  • Pakistan IR 16:05 - 2022/03/06
    0 0
    Great job Make it better Mashallah🌹
  • زیدی MD 10:46 - 2022/03/07
    0 0
    اس کو هفتہ نامہ بنایا جائے