۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
صدائے حوزہ خصوصی شمارہ

حوزہ/ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ کا خصوصی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں ہو رہے ظلم و ستم پر مراجع کرام کے رد عمل کے سلسلے میں مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ کا خصوصی شمارہ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

غزہ میں ہو رہے اسرائیل کے مسلس ظلم و ستم کے خلاف اور غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور حمایت کے لئے مراجع کرام اور علمائے اعلام جیسے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی السیستانی، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیراز، آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی ، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی، آیت اللہ اعرافی، آیت اللہ جنتی کے علاوہ بر صغیر ہند و پاک کے بزرگ علمائے کرام کے بیانات کو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

اس خبرنامے کی پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .