۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امام حسینؑ

حوزہ/ آسمان امام و ولایت کے تیسرے درخشاں ستارے، نگینِ ارضِ نینوا، سردار جوانان جنت، پاسبان دین و شریعت، شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر سبھی عاشقان اہلبیت اور حریت و آزادی کے متوالوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی | کچھ ایسی خاص صفات جو صرف امام حسین (علیہ السلام) سے ہی مخصوص ہیں:

  • یہ واحد امام ہیں جنکی شھادت میدان جنگ میں واقع ہوئی۔
  • یہ واحد امام ہیں جنہیں دعائے توسل میں 'ایھا الشھید' کہکر پکارا جاتا ہے جبکہ دوسرے ائمہ بھی شھید ہوئے ہیں۔
  • یہ واحد امام ہیں جن کی زندگی میں ہی ان کے دو بیٹے شھید ہوگئے (حضرت علی اکبر اور حضرت علی اصغر علیہما السلام)۔
  • واحد امام ہیں جن کا چہلم منایا جاتا ہے اور زیارت اربعین پڑھی جاتی ہے۔
  • یہ واحد امام ہیں جن کی قبر مطھر کو ظالم حکمرانوں نے دسیوں بار منہدم و مسمار کرنے کی کوشش کی تا کہ مولا کی قبر کا نشان مٹ جائے۔
  • واحد امام ہیں کہ جنہیں بےغسل و کفن دفن کیا گیا۔
  • واحد امام ہیں کہ جن کے سر مبارک کو تن سے جدا کیا گیا۔
  • یہ واحد امام ہیں جنہیں تشنہ لب تیر و نیزہ، شمشیر اور پتھروں سے زخمی کرکے شہید کیا گیا۔
  • واحد امام ہیں کہ جن کی شہادت کے بعد ان کے اہل خانہ کو اسیر کیا گیا۔
  • یہ واحد امام ہیں کہ جن کے والدین اور ان کی نسل کے 9 بیٹے معصوم ہیں۔
  • یہ واحد امام ہیں جس مہینے میں انکی ولادت ہوئی اس مہینے میں کسی بھی معصوم کی شھادت نہیں اور جس مہینے میں انکی شہادت ہوئی اس مہینے میں کسی معصوم کی ولادت نہیں ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .