۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تقریب

حوزه/جامعة المصطفی العالمیہ شعبہ برادران اسلام آباد میں مجاھدین اسلام اور شھداء مقاومت شھید قاسم سلیمانی،شھید ابو مھدی المھندس اور دیگر شھداء کی تجلیل و تکریم کے لیے ایک عظیم الشان محفل کا انعقادکیا گیا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعة المصطفی العالمیہ شعبہ برادران اسلام آباد میں مجاھدین اسلام اور شھداء مقاومت شھید قاسم سلیمانی،شھید ابو مھدی المھندس اور دیگر شھداء کی تجلیل و تکریم کے لیے ایک عظیم الشان محفل کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف مسالک کے مشھور و معروف علماء نے شرکت کی جن میں مفتی گلزار احمد نعیمی سربراہ جماعت اھل حرم پاکستان۔ادارہ منھاج القرآن کے مرکزی رہنما جناب شھباز عباسی،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر سے ایک وفد اور جامعةالمصطفی العالمیہ کے مسئولین،اساتذہ،طلاب اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے شھید سردار قاسم سلیمانی،شھید ابو مھدی المھندس اور سانحہ بغداد کے دیگر شھداء کو اسلام کا ہیرو قرار دیا اور انکی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب نے کہا کہ شھید قاسم سلیمانی عظیم مجاھد تھے جنہوں نے امریکی منصوبوں کو ناکام بنایا اور اسلام دشمن طاقتوں کا نہ صرف ایران میں بلکہ عراق، سوریہ اور دیگر محاضوں پر میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ھم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
علامہ محمد اعجاز نگری نے بھی شھداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شھید قاسم سلیمانی نہ فقط مرد میدان تھے بلکہ اسلامی احکام کی مکمل پاسداری کرنے والے مجاھد تھے اور رھبر معظم انقلاب کے مطیع محض تھے۔
علامہ خاور عباس تقوی نے کہا کہ شھید قاسم سلیمانی کی شھادت کی برکت سے ایک جوش وولولہ پیدا ہوا ہے اور ھر ملک و مکتب ان پر فخر کر رہا ہے کیونکہ انہوں نے استعمار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور امریکی منصوبوں کو خاک میں ملا یا۔
علامہ لیاقت علی اعوان نے مدیر مدرسہ علامہ انیس الحسنین خان صاحب کی طرف سے تمام مہمانوں اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اورکہا ہمیں مراجع عظام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امن،محبت اور رواداری کا پیغام،عام کرنا چاہیے ہم عھد کرتے ہیں کہ شھداء کے مشن کو جاری رکھیں گے اور تمام مسالک شانہ بشانہ اسلام دشمن طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
مقررین کے خطابات کے دوران فضاء مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل اور شھادت شھادت سعادت سعادت کی صداؤں سے گونجتی رہی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .