۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
سید مقتدی صدر

حوزہ/ عراقی نامور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مقتدی صدر نے کہا کہ اگر امریکہ عراق چھوڑ کے نہیں گیا تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  عراقی نامور عالم دین اور الصدر پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مقتدی صدر نے کہا کہ اگر امریکہ عراق چھوڑ کے نہیں گیا تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ بغداد امریکہ سے سیکورٹی حوالے سے کی گئیں تمام قرارداد کو مسترد کرتے ہوئےہوائی راستوں کو فوری طور پر امریکی فوجیوں کے لئے بند کردے۔

مقتدی الصدر نے اس بیان میں تاکید کی ہے ہم اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے کہ عراق میں دوبارہ کوئی جنگ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال ہو اقتصادی یا پھر اجتماعی اور ثقافتی صورتحال ہو امریکہ کو عراق سے بے دخل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور امریکی قابض فوجیوں کو اب عراق سے نکلنا ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .