۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مقتدی صدر

حوزہ/صدر تحریک کے رہنما نے محرم و صفر میں کورونا کے پیش نظر تجاویز پیش کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر تحریک کے رہنما مقتدی صدر نے محرم و صفر میں مراسم اہل بیت(ع) کے حوالے سے تجاویز ٹوئٹ کے ذریعے سے پیش کی ہیں جس کے مطابق:
۱ ـ نذو و نیاز اور متاثرین کی امداد ممکنہ حد تک کی جائے۔
۲ ـ ذکر اهل بیت(ع) و ذکر ائمه اطهار(ع) کی محافل اس طریقے سے کریں کہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔
۳ ـ عوامی مقامات کی سیاہ پوشی مگر دوسروں کے احترام کے ساتھ۔
۴ ـ یاد اهل بیت(ع) منانے کے لیے سوشل میڈیا سے استفادہ۔
۵ ـ زیارت کے لیے اوقات کار کی تقسیم تاکہ اجتماع نہ بنے اور آن لائن زیارت کی حوصلہ افزائی ہو۔
۶ ـ امام حسین(ع) نے اصلاح(امت) کی خاطر شہادت پیش کی لہذا اصلاج نفس کے لیے اخلاق پر عمل اور ظلم و فساد کے خاتمے کے لیے کوشش۔
۷ ـ عبادت و مناجات پر توجہ عزا کے ساتھ ساتھ۔
۸ ـ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز پر اهل بیت(ع) کے ذکر کی بھرپور انداز میں علمی تقاریر کی کوریج۔
۹ ـ مجالس میں غاصبوں کی مخالفت۔
۱۰ ـ مکتب امام حسین(ع) کی روح کے مطابق سیاسی اور مسلکی اختلافات سے دوری۔
۱۱ ـ دنیا کے تمام بالخصوص مسلمان مظلومین سے اظھار یکجہتی۔
اے لوگوں یاد رکھیں اگر خدا نے ہمیں اجتماعی عبادات سے کورونا کے ذریعے سے محروم کیا ہے تو اور بھی عبادات کے راستے موجود ہیں۔

عاشق اہل بیت(ع)- مقتدی صدر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .