۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
کرگل نماز جمعہ

حوزہ/ جو شخص دہشتگردانہ کام کرے کسی بے گناہ کا قتل ، کسی بے گناہ پر ظلم کرے وہ انسان ، گروہ اسلام اور انسانیت سے خارج ہے ۔ حکومت پاکستان جلد از جلد اس سانحہ کے خلاف اقدام کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصلٰی جنت الزھرا یولجک سورو کے امام جمعہ والجماعت حجت اسلام والمسلمین شیخ حسن شریفی نے خطبہ نماز جمعہ میں چند روز قبل پاکستان کے پشاور کی شیعہ جامع مسجد پر ہوئے دہشتگردی حملے کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کی۔

امام جمعہ حجت اسلام والمسلمین شیخ حسن شریفی نے اپنا غم وغصے کا بھرپور اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ پاکستان میں موجود شیعہ قوم کو پاکستان کی حکومت مکمل تحفظ دے جس سے آ دینی دہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔

شیخ حسن شریفی نے خطبہ کے دوران کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے جو شخص دہشتگردانہ کام کرے کسی بے گناہ کا قتل ، کسی بے گناہ پر ظلم کرے وہ انسان ، گروہ اسلام اور انسانیت سے خارج ہے ۔ حکومت پاکستان جلد از جلد اس سانحہ کے خلاف اقدام کرے۔ اقوام متحدہ سے بھی گزارش ہےکہ پاکستان میں ہر روز ہورہی شیعہ نسل کشی کو سنجیدگی سے نوٹس لے اور اس قسم کے بربریت کو فوری طورروکا جائے ۔

مولانا نے تسلیت پیش کرتے ہوئے پشاور میں ہوئے شہیدوں اور ان کے اہل خانہ سے صبر کی اپیل کی اور دعائیہ جملے ادا کئے، انہوں نے دعا کی کہ خدا وند متعال شہیدوں کے لواحقین اور پشاور کے تمام مومنین و مومنات کو صبر عطا فرمائے اور میں ان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں، اللہ ان شہیدوں کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .