پشاور سانحہ
-
جنڈ، اٹک میں پشاور سانحہ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدرحجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے جنڈ میں پشاور سانحہ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی میں شرکت اور خطاب کیا۔
-
ظلم کرنے والا انسان، اسلام اور انسانیت سے خارج ہے: حجۃ الاسلام شیخ حسن شریفی
حوزہ/ جو شخص دہشتگردانہ کام کرے کسی بے گناہ کا قتل ، کسی بے گناہ پر ظلم کرے وہ انسان ، گروہ اسلام اور انسانیت سے خارج ہے ۔ حکومت پاکستان جلد از جلد اس سانحہ کے خلاف اقدام کرے۔
-
پشاور سانحہ؛ علامہ عارف حسین واحدی کی جامعہ شہید عارف الحسینی میں دیگر علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی میں دیگر علماء کرام کے ہمراہ بھرپور پریس کانفرنس کی ہے۔
-
شہداء مسجد امامیہ کی نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کی شرکت
حوزہ / پشاور کے علاقہ قصہ خوانی بازار کی مسجد امامیہ کے سانحہ کے شہداء گرامی قدر کی نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مرکزی وفد شریک ہوا۔
-
ہندوستان میں پشاور کے شہیدوں کے لئے منعقدہ مجلس میں علماء، خطباء اور دانشوران ملت کا مطالبہ
عمران خان،پاکستان میں مدینہ جیسی سرکار بنانے سے پہلے سرکار مدینہ ؐکی سیرت رائج کریں
حوزہ/ آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعیان اہل بیتؑ کا قتل جاہل اور کوڑھ مغز تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل جاری ہے پاکستان میں جنگل راج نافذ ہے در واقع دشمن، محافظ اسلام مکتب تشیع کے حوصلہ کو توڑنا چاہتا ہے مگر شہادتیں اس مکتب کو مزید ہمت اور عزم وحوصلہ عطا کرتی ہیں اور ملت شیعہ ہمیشہ ظالموں اور سامراجی شیطانی نظام کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی رہی ہے اور یوں ہی کھڑی رہے گی ۔
-
جامع مسجد پشاور پاکستان میں خود کش حملہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ جامع مسجد شہید عارف حسین الحسینی پشاور پاکستان میں ہلاکت خیز خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا صاحب نے اس انسانیت سوز سانحہ میں شہید ہوئے معروف شیعہ عالم دین اور مذکورہ جامع مسجد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ارشاد حسین خلیل اور دیگر درجنوں شہدا کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور شہدا کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔
-
ڈاکٹر طاہرالقادری کی پشاور مسجد میں خودکش دھماکہ کی مذمت:
سانحہ پشاور بدترین دہشتگردی اور انسانیت پر حملہ ہے
حوزہ/ تحریک منہاج القرآن کے سرابرہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔عبادت گاہ کو مقتل گاہ بنانے والے مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
پشاور سانحہ؛ حکومت اور محافظت کرنے والے اداروں کی نا اہلی اور بے حسی کی علامت ہے
حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر شیخ سہیل احمد مطہری کا کہنا تھا کہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ کے نام سے مشہور ہے مگر اس ہی اسلامی ملک میں مساجدوں اور امام بارگاہوں جیسی مقدس مقامات پر قتل و غارتگری کا ہونا ملک چلانے والے حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہے!
-
اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی پشاور سانحہ کی شدید مذمت
حوزہ / اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی کابینہ نے اپنے مشترکہ پريس بیان میں کہا کہ پشاور میں ہونے والے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
-
پشاور سانحہ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کی دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نےپشاور میں سانحہ امامیہ مسجد کے خلاف دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔
-
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر کا پشاور سانحہ پر غم و غصہ کا اظہار
حوزہ / اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے پشاور سانحہ پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔
-
مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پشاور سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پشاور کی امامیہ مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا پشاور سانحہ پر 3 دن سوگ کا اعلان
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے پشاور میں ہوئے افسوسناک سانحہ پر 3 دن سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔