۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامع مسجد پشاور پاکستان میں خود کش حملہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ 

حوزہ/ جامع مسجد شہید عارف حسین الحسینی پشاور پاکستان میں ہلاکت خیز خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا صاحب نے اس انسانیت سوز سانحہ میں شہید ہوئے معروف شیعہ عالم دین اور مذکورہ جامع مسجد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ارشاد حسین خلیل اور دیگر درجنوں شہدا کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور شہدا کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ ثانی زہرا حضرت زینب الکبریٰ ؑ اور علمدار کربلا حضرت اباالفضل عباس ؑ کے ایام ولادت کے موقع پر جملہ مسلمین بالخصوص وابستگان امامت و ولایت کی خدمت میں ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے دنیائے اسلام کی سربلندی اور جملہ مسلمین کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

جامع مسجد پشاور پاکستان میں خود کش حملہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ 

آغا صاحب نے کہا کہ ماہ شعبان المعظم کا پہلا ہفتہ ان برگزیدہ شخصیات کا ہفتہ ولادت ہے جن کے کردار و عمل اور بیش بہا قربانیوں کے طفیل دین و شریعت کا بول بالا اس روے زمین پر قائم و دائم ہے حضرت امام حسین ؑ ظلم و استبداد کے خلاف نوع بشریت کی مظلومانہ مزاحمت اور صبر و استقامت کا عالی ترین نمونہ ہے دنیا کی ہر قوم بلا لحاظ مذہب و ملت ان برگزیدہ شخصیات کی عظمت اور عقیدت کی قائل ہے۔

جامع مسجد شہید عارف حسین الحسینی پشاور پاکستان میں ہلاکت خیز خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا صاحب نے اس انسانیت سوز سانحہ میں شہید ہوئے معروف شیعہ عالم دین اور مذکورہ جامع مسجد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ارشاد حسین خلیل اور دیگر درجنوں شہدا کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور شہدا کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

دریں اثنا اس انسانیت سوز سانحہ کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں حامیوں اور کارکنوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر بڈگام میں زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا اس احتجاجی مظاہرے میں حجت الاسلام آغا سید محمد عقیل الموسوی اور حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ نے پشاور خود کش حملہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان عرصہ دراز سے تکفیری انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے شیعیان پاکستان کی مساجد امام باڑوں اور علمائے دین کو ایک منصوبہ بند تکفیری ایجنڈے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعیان پاکستان احساس عدم تحفظ کےشکار ہیں اور یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ خارجی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کے لئے مسلکی انتہا پسندی کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں آغا مجتبیٰ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک سے مسلکی انتہا پسندی اور تکفیری سوچ کو تقویت دینے والے عناصر کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے جرات مندانہ حکمت عملی مرتب کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .