۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/وادی میں اخوت اسلامی کی فضا کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسجد علی(ع) علی پورہ بٹہ کدل پر پٹرول بم حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا یہ مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی ایک مذموم کوشش ہے۔
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مسجد علی(ع)، علی پورہ بٹہ کدل پر نا معلوم افراد کی طرف سے پٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس مذموم کاروائی کو وادی میں مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی ایک مذموم کوشش قرار دیا۔ آغا حسن نے کہا کہ اخوت اسلامی کے حوالے سے گزشتہ کئی سال سے وادی کی اطمینان بخش صورتحال شاید مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر کو راست نہیں آتی اور شاید کوئی ایجنسی پھر سے سرگرم ہوچکی ہے جو وادی میں اخوت اسلامی کی فضا کو درہم برہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ مسجد علی(ع)، علی پورہ بٹہ کدل کے متصل ایک دینی بزرگ کا آستان عالیہ اور دینی درسگاہ بھی ہے۔ آغا حسن نے مطالبہ کیا کہ اس مذموم کاروائی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .