۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ قرآن کریم میں پیغمبر اسلام ؐ سے تاکید کی گئی ہے کہ دین کے بارے میں کسی سے بھی جبر نہ کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سکھ برادری سے وابستہ لڑکیوں کو جبری طور پر اسلام قبول کروانے کی مبینہ کاروائی کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ دین اسلام میں اس طرح کے اقدام کی کوئی بھی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان اس طرح کا اقدام کرتا ہے تو اس نے قرآن کریم  کی ایک عظیم آیت کی توہین و تزلیل کی۔ آغا صاحب نے زور دیتے ہوئے بیان کیا کہ قرآن کریم میں پیغمبر اسلام ؐ سے تاکید کی گئی ہے کہ دین کے بارے میں کسی سے بھی جبر نہ کیا جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وادی کی سکھ برادری کو کشمیری قوم کا ایک معتدل اور ملنسار طبقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں آباد سکھ برادری نے ہر قسم کے حالات میں مسلمانوں کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر آنچ آنے نہیں دی وادی کی سکھ برادری کے جذبات کا احترام اور انکے جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .