۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید مختار حسین جعفری

حوزہ/ شیعہ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کمپلکس کی اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا جائے جس کیلئے سابق گورنر اور وزیر داخلہ کو بھی بتایا گیا ہے ساتھ ہی پی ایس سی جموں و کشمیر ایس ایس آر پی  اور دیگر اداروں میں قوم کو نمائندگی دی جائے اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ مولانا سید مختار حسین جعفری نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ فیڈریشن پورے صوبہ جموں و کشمیر کی شیعہ آبادی کی نمائندہ تنظیم ہے جس کا قیام وسیع تر مفادات کو دیکھتے ہوئے لایا گیا ہے ۔

اپنے ایک پریس بیان میں مولانا نے کہا کہ یہ تنظیم پورے جموں و کشمیر کی شیعہ برادری کی نمائندگی کرتی ہے اور تنظیمی انتخابات کے وقت ہر ایک مقامی انجمن کے عہدیداروں نے اس کی توثیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کو قائم ہوئے دس سال سے ذائدکا عرصہ ہو گیا ہے اور آخری بار ہونے والے انتخابات  میں سبھی مقامی انجمنوں نے اتفاق رائے سے عاشق حسین خان کو صدر کے طور پر چنا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کی نمائندگی اور ہر سطح پر رہنمائی کے ساتھ ساتھ تعلیمی عہدیداران سے زیادہ بہتر طریقہ سے کوئی او نہیں کرسکتا اور باہر کے رہنمائی کو یہاں کے معاملات میں دخل دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کی ہر جگہ اجازت ہوتی ہے لیکن معاملات کے حل کیلئے سبھی کو ایک نکتہ اتحاد پر آنا ہوتا ہے. مولانا نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ انہیں کیسے چلنا ہے اور سماجی و سیاسی طور پر کس کی حمایت کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کی نمائندگی کرنے کے دعوے کرنے والے آج بھی ایک بھی مسئلہ کا حل نہیں نکال سکے۔ جموں کے کربلا کمپلکس کی اراضی پر پولیس کا ناجائز قبضہ نہ ہٹا اور نہ ہی پونچھ چندرکوٹ اور دیگر علاقوں کع شیعہ بستیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا خواب پورا ہو پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ آبادی والے علاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور لوگ پریشان حال ہیں جبکہ تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگاری کی مار جھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی کوئی رسائی کا دعویدار ہے تو اسے کام کرکے دکھانا ہوگا لیکن سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم آپس میں اتحاد رکھیں اور ایک دوسرے کی مشاورت سے آگے بڑھیں لیکن کھبی بھی قومی اور سماجی مفادات کو نقصان نہ پہنچے پائے۔

مولانا مختار حسین جعفری نے مطالبہ کیا کہ کربلا کمپلکس کی اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا جائے جس کیلئے سابق گورنر اور وزیر داخلہ کو بھی بتایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس سی جموں و کشمیر ایس ایس آر پی  اور دیگر اداروں میں قوم کو نمائندگی دی جائے اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .