حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسجد علی(ع) علی پورہ بٹہ کدل پر نامعلوم افراد نے پٹرول بم حملہ انجام دیا جسکی پرزور مذمت کی گئی۔
سوناواری کے سماجی کارکن شبیر حسین بٹ نے مسجد علیؑ، علی پورہ بٹہ کدل پر نا معلوم افراد کی طرف سے پٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس مذموم کاروائی کو وادی میں مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی ایک مذموم کوشش قرار دیا۔
شبیر بٹ نے کہا کہ اخوت اسلامی کے حوالے سے گزشتہ کئی سال سے وادی کی اطمینان بخش صورتحال شاید مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر کو راس نہیں آئی اور شاید کوئی ایجنسی پھر سے سرگرم ہوچکی ہے جو وادی میں اخوت اسلامی کی فضا کو درہم برہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
ہم گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اس مذموم کاروائی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔