حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں القدس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد پریس کلب میں ہوا جس میں وفاقی وزراء سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اقوام عالم کے آواز اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔مسئلہ فلسطین ایک نازک ایشو ہے جسے نظر انداز کرنا کسی ہولناک عالمی تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔القدس اور کشمیر مسلم امہ کے لئے ٹیسٹ کیسز ہیں ان دو مسائل پر اگر عالم اسلام متحد نہ ہوا تو ان کی اپنی بقا و سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔مظلوم نہتے مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں کر کے بھارت اور اسرائیل عالمی جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں اسرائیل صدی کی بڑی ڈیل کے تحت غزہ کومستقل ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ٹرمپ اور نِتن یاہو کا اتحاد فلسطین کے عوام کو مستقل غلام بنانے کے لیے ہے۔اسرائیلی اقدام سے خلیج میں جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔مسلم ممالک کی قیادت کو آگے بڑھ کر اسرائیل کا منصوبہ ناکام بنانا ہوگا۔مسلم امہ اتحاد سے بھارتی و اسرائیلی عزائم ناکام بنائے ورنہ اپنی خیر منائے۔اگر آج فلسطین پر خاموشی اختیار کی گئی تو کل کشمیر پر بھی خاموش ہونا پڑے گا۔مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین کی وارث ہے فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم دنیا کے خیانت کار حکمرانوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں۔فلسطین امت مسلمہ کے لیے معیار بن چکا ہے کہ کون ظالم قوتوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کون مظلوموں کا پشت پناہ ہے۔ اسرائیل اسٹریٹجیک اعتبار سے ایک کمزور ترین ریاست ہے۔جس کی فتوحات کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ڈیل آف سینچری کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔شہید قاسم سیلمانی نے فلسطین کی مزاحمت کو نئی زندگی دی ہے۔فسطینیوں اور کشمیری مظلومین کی حمایت ہمارا اخلاقی و مذہبی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقت کا توازن بڑی تیزی سے ایشیا کی طرف منتقل ہو رہاہے۔جو استکباری قوتوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کا مقصد مظلومان عالم سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ اسرائیل خلیج کا نقشہ بدلنا چاہتا ہے۔کسی بھی عالمی جنگ کے ذمہ دار مسلمان نہیں تھے مگر بدلہ مسلمانوں سے چکایا جا رہا ہے۔کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا دہرا معیار افسوسناک ہے۔اقوام متحدہ مسلمانوں کے لئے غیر موثر ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔عرب اسرائیل جنگ میں پاکستان آج بھی کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے پاس لیڈر شپ کی کمی ہے۔اسلامی طاقتیں مختلف بلاکس میں تقسیم ہوکر رہ اپنی طاقت کھو رہی ہیں جب کہ یہودی لابی مزید مضبوطی پکڑنے میں مصروف ہے۔امریکہ سمیت عالمی طاقتوں پر یہودیوں کا گہرا اثر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے علاقائی مسائل کے حل کے لیے ریجنل قوتوں کو قریب لانا ہو گا۔یورپی پارلیمنٹ اگر ہو سکتی ہے تو ایشین پارلیمنٹ کیوں نہیں بن سکتی۔ایشائی طاقتوں کو اس پہلو پر بھی سوچنا چاہئے ۔سینیٹر ریٹائرڈ جنرل قیوم نے کہا کہ پاکستان، ایران ،مصراور ترکی مل کر ایک بڑی قوت بن سکتے ہیں۔مسلم ممالک میں بحران کی بڑی وجہ قیادت کی کمزوری ہے۔یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ۔اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کی دی ہوئی پالیسی ہمارے لیے حرف آخر ہے۔اسرائیل کو غزہ کی پٹی کو آزاد کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کورونا وبا کو جواز بنا کر کشمیر و فلسطین میں جو ظالمانہ لاک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اسے ختم کیا جائے۔مسلم لیگ نون کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا کہ مسلم حکمران درحقیقت خود استعماری قوتوں کے قیدی بنے ہوئے ہیں۔مسائل صرف دعاؤں سے حل نہیں ہوتے ان کے لیے عملی طور پر میدان میں نکلنا ہو گا۔علامہ مفتی گلزار حسین نعیمی نے کہا کہ جو قومیں باطل قوتوں کے ساتھ ہیں وہ ان کے ظلم میں برابر کے شریک ہیں ۔یوم القدس درحقیقت یوم اللہ ہے یوم مصطفی ہےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی،ملک اقرار حسین اور نثار فیضی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا.

امت مسلمہ فلسطین کی وارث ہے فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم دنیا کے خیانت کار حکمرانوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں القدس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد پریس کلب میں ہوا جس میں وفاقی وزراء سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اقوام عالم کے آواز اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔
-
یہود و نصاریٰ عالم اسلام کے ازلی دشمن ہیں ان پر یقین کرنا خود کو دھوکہ میں رکھنے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند…
-
فلسطینیوں کی حمایت کرنا عقلی اور شرعی حیثیت سے ہم سب پر فرض ہے/ظالم کے ظلم کو عیاں کرنے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے، مقریریں
حوزہ/ یوم القدس کی مناسبت القدس کانفرنس کا انعقاد حوزہ نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس قم میں ہوا۔
-
غزہ کے مظلومین عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ کو شکست ہوئی ہے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے،…
-
ایس اوپی کے مطابق عزاداری کرنے والوں پرمقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں خلاف آئین وقانون ہیں، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں عزاداروں کے خلاف بلاجواز ایف آئی…
-
علامہ عارف حسین واحدی:
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی پشت پر امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں
حوزہ / مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے راولپنڈی میں القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ…
-
جو مسلمانون کے مسائل سے لا پروا ہو جائے وہ مسلمان نہیں ،مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/تمام انسا نیت دوستوں سے خاص کر ملت اسلامیہ سے گذارش ہے کہ اس دن کو یاد رکھیں، گھروں میں رہیں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہیں لیکن سوشل میڈیا یا دوسرے ذرائع…
-
عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس، عظیم الشان دینی وحدت کا مظاہرہ ہو گا، سید اسد عباس تقوی
حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں19 ربیع الاول کو "پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس"کا انعقاد ہو گا جس میں تمام مذہبی جماعتیں شرکت…
-
مسجد علی(ع) بٹہ کدل سرینگر کشمیر پر پٹرول بم حملہ
حوزہ/گزشتہ کئی سال سے وادی کی اطمینان بخش صورتحال شاید مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر کو راس نہیں آئی اور شاید کوئی ایجنسی پھر سے سرگرم ہوچکی ہے۔
-
نسل یزید و حرملہ نے افغانستان میں بچوں، ماؤں اور ہسپتال کے عملے کو قتل کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے، زہرانقوی
حوزہ/سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں ایک بار پھر انسانیت دشمن درندوں نے خون کی ہولی کھیلی اور نومولود…
-
اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے، القدس کانفرنس
حوزہ/ شرکاء کانفرنس کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان اسرائیل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور ہم ماہ رمضان المبارک میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بربریت…
-
امریکی سامراجیت کی مصنوعی طاقت کا خاتمہ قریب ہے، آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے کہا کہ دنیا بھر میں ظلم کی داستان رقم کرنے میں مگن امریکہ سامراجی اور تسلط پسندانہ فطرت کے باعث اپنے ہی شہریوں کے…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
جب ویٹو کے ذریعے اپنی ”داڑھی“ عالمی طاقتوں کودیدی تو اب رونا کیسا ؟
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسے ادار ے کو غور کرنا ہوگا کہ وہ کونسی ذمہ داریاں اور کونسے اسباب تھے جن سے خود اس ادارے نے آنکھیں…
-
کشمیر میں مسجد پر ہوئے پٹرول بم حملے کی پرزور مذمت/یہ مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی ایک مذموم کوشش ہے،آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/وادی میں اخوت اسلامی کی فضا کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
-
حضرت زھراء کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون سے انحراف ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عظمت و صداقت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی جُز ہے۔ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں…
-
نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں،علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز نے امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔صدر ٹرمپ امریکہ کا وہ متنازعہ اور متعصب صدر ہے جس نے ہمیشہ…
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پی ایس ایل میچ میں پولیس کی جانب سے شہریوں سے فلسطین کا جھنڈا چھیننے پر مذمت
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ پی ایس ایل میچ میں پولیس کی جانب سے شہریوں سے فلسطین کا جھنڈا چھیننا قابل مذمت ہے۔غزہ کے مسلمانوں کو عالمی…
-
حضرت علی (ع) محبت و پیروی میں دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی مضمر ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ سیدہ زھرا نقوی نے شہادت امام علی علیہ سلام کے موقع پر جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ۔علی علیہ السلام امام اور رہبر ہیں محبوب پیغمبر ص ہیں…
-
پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر:
تمام اسلامی ممالک کو اتحاد کے حصول کے لیے متحد ہونا چاہیے، عبدالشکور سردار خان
حوزہ/ اتحاد و اتفاق کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی، پاکستان میں ہمارے دل شیعوں کے لیے کھلے ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
-
یوم القدس اور ہماری ذمہ دار
حوزہ/ میں عرصہ دراز سے غاصب اسرائیل کے خطرے سے مسلمانوں کو آگاہ کرتا آرہا ہوں۔ میں تمام مسلمان، عالم اسلام اور اسلامی حکومتوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ اس…
-
یوم القدس ملت مرحومہ کے لیے حیات بخش دن
حوزہ/یوم قدس ایک بہترین موقع ہے کہ تمام مسلمان متحد و بیدار ہوجائیں۔فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قبلہ اول کی بازیابی اور فلسطینی عوام کی حمایت کا…
-
یوم القدس: قبلۂ اول کی بازیابی کا عالمی دن
حوزہ/ یوم القدس ہمیں بیدار کرتا ہے کہ ہم اس معرکۂ حق و باطل میں کہاں کھڑے ہیں۔ یہ دن ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم اپنی فکر، قلم، عمل، اور دعا کو فلسطین…
-
صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عزاداری کے اجتماعات پر صوبائی حکومتوں کا رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک عمل ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔حکومت کی طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے…
-
ویڈیو/ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا
موضوع:ظلم ک خلاف آواز اٹھانا مہمان: علامہ شفقت حسین شیرازی (سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان)
-
حزب اللہ سے شکست کے بعد ڈیل آف سنچری پیش کرنا پرانے طرز پر نئی چال،مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/جمہوری اسلامی ایران نے چالیس سال کی مشکلات کے باوجود اپنے استقلال کو برقرار رکھا اور استقلال کو اس لیے برقرار رکھا کہ اسکا رابطہ اہل بیت علیہم السلام…
-
متنازعہ نصاب سے متعلق مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وائٹ پیپر جاری کردیا
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے پریس کلب میں علمائے کرام اور تنظيمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نصاب تعلیم…
-
یوم القدس اللہ و رسول اللہ کا دن ہے، مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یوم القدس اللہ کا دن ہے اور رسول اللہ کا دن ہے پوری دنیا کے مسلمان اس دن کو…
-
کچھ"نادیدہ طاقتیں"ملک میں ایک بار پھر مذہب و مسلک کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِصدارت ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس…
-
کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس/ مشاورتی کمیٹی تشکیل
حوزہ/خطیب مرکزی مسجد جعفرطیارسوسائٹی علامہ سید نسیم حیدر زیدی کی پیش نماز امامیہ مسجد ایف ساؤتھ مولانا ابوذر غفاری ،اراکین غازی عباس ٹرسٹ سید مرتضی عابدی،…
-
مسئلہ فلسطین پر خاموشی صیہونیت کو تقویت دینے کے مترادف ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں القدس ریلیاں…
-
کار رسالت کی انجام دہی میں رسول اللہؐ کے شانہ بشانہ چلتے ہوے جناب خدیجہ س نے بیشمار مصائب و آلام تحمل کیے ، زہرانقوی
حوزہ/محترمہ زھرا نقوی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے وصال ام المومنین حضرت خدیجة الکبری…
-
ضلع جھنگ کے علاقہ میرنیوالا میں القدس ریلی کا انعقاد
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ضلع جھنگ کے علاقہ میرنیوالا میں ضلعی رہنما شیعہ علماء کونسل مولانا لیاقت علی سیال قمی کی سربراہی میں تاریخی القدس…
-
اسلام آباد میں عشق پیغمر اعظم (ص) مرکزِ وحدت مسلمین کانفرنس:
اسلامی انقلاب ایران کے بعد آج ایرانی قوم کی استقامت، استعماری قوتوں کی بدترین ناکامی کا سبب، مقررین
حوزہ/ کانفرنس سے مقررین کا کہنا تھا کہ انقلاب ایران کے بعد آج ایرانی قوم کس استقامت کے ساتھ کھڑی ہے۔ استعماری قوتوں کو وہاں بدترین ناکامی کاسامنا کرنا…
-
یوم ِقدس، فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ فلسطین چاہے دنیا کی بے حسی کا کتنا ہی شکار ہوجائے، مگر فلسطینیوں کے حوصلے ہمیشہ بلند رہیں گے۔
-
فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت منظور نہیں دنیا بھر کے مسلمان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں قبلہ اول جلد آزاد ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک قرآن کریم سمیت تمام آسمانی کتابوں کے نزول کا مہینہ ہے اللہ…
-
خاندان نبوت نے ہمیشہ دین کی سربلندی کو زندگی کا مقصد سمجھا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقعہ پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ…
-
پاکستانی عوام محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ محبان اہلبیت ؑ عاشق رسول ﷺ و عاشق اسلام ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ جغرافیائی لحاظ سے دیکھیں تو پاکستان ایشیا…
-
آپ کا تبصرہ