۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ پی ایس ایل میچ میں پولیس کی جانب سے شہریوں سے فلسطین کا جھنڈا چھیننا قابل مذمت ہے۔غزہ کے مسلمانوں کو عالمی سطح پر جس بےحسی کا سامنا ہے اس میں مسلم ممالک کا کردار بھی کوئی ڈھکا چھپا نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میچ میں پولیس کی جانب سےشہریوں سے فلسطین کا جھنڈا چھیننا قابل مذمت ہے۔غزہ کے مسلمانوں کو عالمی سطح پر جس بےحسی کا سامنا ہے اس میں مسلم ممالک کا کردار بھی کوئی ڈھکا چھپا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے دو ٹوک انداز میں اسرائیل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ناجائز ریاست قرار دیا ہے۔ عالمی استعماری طاقتوں کی خوشنودی کے لیے غزہ کے مسلمانوں کو نظر انداز کرنا بانی پاکستان کے فرمودات سے انحراف ہے۔پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کے دل فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .