ہفتہ 18 مئی 2024 - 11:40
علامہ راجہ ناصر عباس کی کرغزستان میں پاکستانی طلبا کی ٹارگٹ کلنگز کے واقعات کی مذمت

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کرغزستان میں مقامی افراد کے ہاتھوں پاکستانی طلبا کی ٹارگٹ کلنگز کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں تشویشناک قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرغزستان میں مقامی افراد کے ہاتھوں پاکستانی طلبا کی ٹارگٹ کلنگز کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں تشویشناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: کرغزستان میں کم و بیش 10 ہزار پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کرغزستان کی مقامی پولیس انتظامیہ کی نگرانی میں قتل و غارت کا یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرنا چاہئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: پاکستان میں موجود کرغزستان کے سفیر کو طلب کر کے ایسے واقعات کی سخت الفاظ میں باز پرس کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا: وزارت خارجہ اپنے اعلی سطح وفد کرغزستان روانہ کر کے وہاں کی حکومت سے بات چیت کرے اور پاکستانی طلبا کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .