۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمين کے سربراہ نے بغداد کے اھل سنت الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية کی طرف سے عشائیہ میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے بغداد کے اھل سنت الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية کی طرف سے عشائیہ میں شرکت کی اور اس سلسلہ کے بزرگان سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا: اھل سنت الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية کی طرف سے عشایئے میں مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کی بغداد کے اھل سنت ’’الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية‘‘ کی طرف سے عشائیہ میں شرکت

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا: ذکر اور مدح و ثناء کی یہ محفل روحانی تسکین کا باعث بنی۔

انہوں نے کہا: الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية کے پیرو مرشد، عراق کی معروف سياسي و روحانی شخصیت شیخ شمس الدين محمد نهرو محمد عبد الكريم الكسنزان الحسيني کا وکلاء و نمائندگان کے ذریعہ میرے لئے خصوصی سلام و پیغام میری عزت افزائی کا باعث ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .