۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ اجلاس میں اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ اجلاس میں پہلے اہم خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں لاقانونیت ہے۔ جبری گمشدگیاں قابلِ مذمت ہیں۔

انہوں نے عدل و انصاف کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدل انصاف اور آئین کی عملداری ضروری ہے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں قاتل اور غاصب ریاست اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کی باتیں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں اسرائیلی سفارت خانہ کھولنے کی باتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور لواحقین اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .