۲۷ خرداد ۱۴۰۳ |۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 16, 2024
نامه رهبر انقلاب به پوتین

حوزہ / روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اس ملک کی قومی اسمبلی (ڈوما پارلیمنٹ) کے اسپیکر کو خطاب کر کے کہا:  میرا سلام اور تعزیت، اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر تک پہنچا دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، روس کے پارلیمنٹ کے اسپیکر ویچسلاو والودین، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی مرحوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران روانگی سے قبل جب اس ملک کے صدر سے خدا حافظی کے لیے گئے تو روسی صدر نے انہیں خطاب کر کے کہا: میرا سلام اور تعزیت، اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر تک پہنچا دیں۔

اس ملاقات میں انہوں نے مزید کہا: میں امید کرتا ہوں کہ ایران سے ہمارے تعلقات اسی طرح باقی رہیں گے۔

روس کے صدر نے کہا: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی رحلت، بہت بڑا نقصان ہے وہ ہمارا بہت قابل اعتماد دوست تھا اگر ہمارے درمیان کوئی چیز طے ہو جاتی تو ہم مطمئن ہوتے تھے کہ وہ چیز ہوکے رہے گی۔

یادرہے کہ ولادی میر پیوٹن نے اس سانحے کی وجوہات جاننے کےلیے مدد کی بھی پیشکش کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .