۵ تیر ۱۴۰۳ |۱۸ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 25, 2024
وزیراعظم شہباز شریف کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات

حوزہ / پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف جو صدر شہید سید ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے تہران پہنچے تھے، نے آج تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس ملاقات میں صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور قوم کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے ملاقات کے دوران ایران کے نگران صدر محمد مخبر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ایران آنے والے وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .