۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
بشار اسد

حوزہ/ سوریہ کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ میں اپنی اور اپنی قوم کی جانب سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے ساتھیوں کے سانحۂ ارتحال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوریہ کے صدر بشار الاسد نے ایک پیغام میں کہا کہ میں اپنی اور اپنی قوم کی جانب سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے ساتھیوں کے سانحۂ ارتحال پر رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام خامنہ ای، حکومت اور ایرانی دوست قوم کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

بشار الاسد نے اپنے پیغام میں سوریہ کی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی پر زور دیتے ہوئے مرحوم صدر اور ان کے ساتھیوں کے المناک فقدان پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی اپنے پرخلوص کاموں اور زمہ داریوں کے باعث اپنے ملک کیلئے ایک اہم پروجیکٹ کا افتتاح کرنے مشرقی آذربائجان گئے تھے اور زمہ داری نبھاتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔

سوریہ کے صدر نے مزید کہا کہ ہم نے مرحوم صدر کے ساتھ کام کئے، تاکہ سوریہ اور ایران کے مابین تعامل کے روابط ہمیشہ پر رونق رہے۔ ہم ان کے ایرانی اور شامی عوام کے مفاد میں کئے گئے سوریہ کے دورے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .