۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
News ID: 403100
6 اکتوبر 2024 - 12:47
آیت الله مدنی در جبهه

حوزہ/ آیت اللہ مدنی نے فرمایا: "میں اپنی تمام عبادتیں تمہیں دینے کو تیار ہوں، اور بدلے میں تم اپنی ان 9 دن کی نمازیں مجھے دے دو!"

حوزہ نیوز ایجنسی| ہم کردستان کی پہاڑیوں میں تھے جب ہمیں اطلاع ملی کہ شہید محراب آیت اللہ مدنی (رضوان اللہ علیہ) ہمارے علاقے کے دورے کے لیے آ رہے ہیں۔ جب وہ پہنچے تو ایک نوجوان مجاہد ان کے سامنے آیا اور ادب سے سلام کے بعد اس نے کہا: "مجھے 9 دن ہو گئے ہیں کہ پانی میسر نہیں ہوا ہے، اور میں مجبوری میں اپنی تمام نمازیں تیمم سے پڑھ رہا ہوں، میری نمازوں کا کیا حکم ہے؟"

آیت اللہ مدنی نے جب اس نوجوان کی مشکل اور پریشانی دیکھی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور انہوں نے کہا: "کیا تم میرے ساتھ ایک سودا کرو گے؟"

نوجوان نے پوچھا: "کون سا سودا؟"

آیت اللہ مدنی نے فرمایا: "میں اپنی تمام عبادتیں تمہیں دینے کو تیار ہوں، اور بدلے میں تم اپنی ان 9 دن کی نمازیں مجھے دے دو!"

حوالہ: زیر باران، نکتہ 66

تبصرہ ارسال

You are replying to: .