بدھ 23 اپریل 2025 - 19:59
زندگی کی حقیقی لذت کا راز روحانی اور معنوی امور کی پابندی میں ہے

حوزہ / نوجوان طلاب کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ میدان عمل میں قدم رکھیں اور منصوبہ بندی کریں تاکہ بعد میں پشیمانی نہ ہو اور کامیابی حاصل کریں۔ معنوی امور جیسے نماز شب اور اس پر استمرار، کمال اور زندگی کی حقیقی لذت کا راز شمار ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے فقہ، اصول اور اخلاق کے استاد حجت الاسلام والمسلمین حیدری فسائی نے اپنی گفتگو کے دوران نوجوان طلاب کے لیے کامیابی کا راستہ، تحصیل علم میں سنجیدگی، خدا پر امید اور نماز شب کو قرار دیتے ہوئے کہا: مجھے تم نوجوان طلاب سے امید ہے۔ برخلاف بعض افراد کے، مجھے تم سے بہت زیادہ امید ہے؛ تم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے نوجوان طلاب کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا: تم سب جوان ہو اور ہم عمر رسیدہ ہو چکے ہیں۔ تمہیں چاہیے کہ سنجیدگی سے میدان عمل میں داخل ہو جاؤ تاکہ کل کو حسرت نہ کھانی پڑے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: ہمارے ایک ہمسایہ نانوائی ہیں اور نان سنگک بیچتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اذان صبح سے ایک گھنٹہ پہلے تندور پر چلے جاتے ہیں۔ میں ہمیشہ ان سے آدھا گھنٹہ پہلے بیدار ہو جاتا ہوں تاکہ اسے بتا سکوں کہ "میں تم سے پہلے بیدار ہو گیا ہوں کیونکہ تم نانوائی کے راستے پر ہو کر اس وقت بیدار ہو سکتے ہو تو میں علم، درس اور مباحثے کے راستے پر گامزن ہو کر کیوں نہیں!!"۔ لہٰذا ضروری ہے کہ تم لوگ بھی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں منصوبہ بندی کرو۔ اسی صورت میں تم بڑی کامیابیاں حاصل کرو گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha