۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله سعیدی

حوزہ / حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: شیطان کا فریب یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرکے اپنی باتوں میں باطل کو پنہان کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی یزد سے نامہ نگار کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے یزد کے دورے اور مدرسہ علمیہ امام خمینی رہ یزد میں طلباء کو درسِ اخلاق کے دوران خطاب کے دوران کہا: صوبہ یزد میں "دار المومنین" اور "دار العبادہ" جیسے مقامات میں طویل تاریخ کے حامل امامزادگان موجود ہیں جن کی نسبت صرف چار واسطوں سے امام جعفر صادق علیہ السلام تک جا پہنچتی ہے۔

انہوں نے کہا: اس علاقہ میں بہت سے نامور علماء نے زندگی گزاری ہے کہ جنہوں نے زمانۂ قاجار میں نجف اور کربلا کی طرف ہجرت کی اور اس شہر کے گلی کوچوں میں شہداء کی تصویروں کی موجودگی اس شہر پر اہل بیت علیہم السلام کی خصوصی توجہ کو ظاہر کرتی ہے۔

شیطان انسانوں کا بے رحم دشمن اور تمام فساد کی جڑ ہے

مجلسِ خبرگان رہبری کے اس رکن نے کہا: شیطان انسانوں کا بے رحم دشمن ہے اور تمام فساد کی جڑ ہے۔ قیامت کے دن کچھ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور کچھ جہنم میں جائیں گے۔ شیطان ایک اونچی جگہ بیٹھا ہوگا تو اہلِ جہنم اس کی جانب رخ کر کے اسے موردِ سرزنش قرار دیں گے اور تنقید کریں گے تو شیطان ان کو یہ کہہ کر جواب دے گا کہ "إِنَّ اللَّهَ وَعَدَکُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُکُمْ فَأَخْلَفْتُکُمْ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ إِلَّا أَن دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي ۖ فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنفُسَكُم" یعنی "بے شک اللہ نے تم سے جو وعدہ کیا تھا وہ سچا تھا اور میں نے بھی تم سے وعدہ کیا تھا مگر میں نے تم سے وعدہ خلافی کی اور مجھے تم پر کوئی تسلط (زور) تو تھا نہیں سوائے اس کے کہ میں نے تمہیں (کفر اور گناہ کی) دعوت دی اور تم نے میری دعوت قبول کر لی پس تم مجھے ملامت نہ کرو (بلکہ) خود اپنے آپ کو ملامت کرو"۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: شیطان کا فریب یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرکے اپنی باتوں میں باطل کو پنہان کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .